منگلورو:20؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) شہری حدود میں رہائش پذیر ایک نوجوان لڑکی لاپتہ ہونےکے تعلق سے منگلورو خاتون پولس تھانہ میں شکایت درج ہوئی ہے۔
پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق باگلکوٹ کی رہنے والی مگر منگلورو کے تنِّیر باوی میں مقیم پوترا (21) 16دسمبر کی صبح 8بجے کولور میں مقیم اپنے رشتہ داروں سےملاقات کے لئے جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلی تھی، مگر اُس کے بعد سے اُس کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ کہاں غائب ہوگئی ہے۔ 4.5فٹ لمبی، گورا رنگ ، درمیانی قدو قامت والی پوترا کنڑازبان میں بات کرتی ہے۔ لڑکی کے تعلق سے کسی کو کوئی جانکاری ہو تو مینگلور میں لیڈیس پولس تھانہ کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔